اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ اورسائفر کے کیس میں سزا کے بعد عمران خان کو ایک اور دھچکا لگ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں فردِ جرم عائد ہو چکی اس لیے ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، سیکشن 496 کے تحت ہائیکورٹ ٹرائل کی سماعت میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں