اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتا تو جیلیں نہ کاٹتا، سابق وزیر اعظم

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتا تو جیلیں نہ کاٹتا،سابق وزیر اعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتا تو جیلیں نہ کاٹتا۔ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آر ٹی ایس بٹھایا گیا اور الیکشن نتائج کو تبدیل کیا گیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں پولنگ ایجنٹس کو نکال کر ٹھپے لگائے گئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں جیت کو شکست میں بدلنے کی شرمناک سازش کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیں، ان کی ترجیحات کیا ہیں، ملک کو معاشی و خارجی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے وجود میں آیا ابھی تک وہ پورا نہیں ہو سکا، جن قوموں میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں