اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی) اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔راولپنڈٰی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیاتوشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے فیصلے کے بعدجیل کے سامنے،عقب اوراطراف میں مزید سیکیورٹی اہلکارتعینات کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس پٹرولنگ کو بھی مزید مؤثربنایا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے ہیں۔

اڈیالہ جیل سیکیورٹی کے لیے جیل حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مشاورت جاری ہے،سینئیر افسران وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close