چیف جسٹس سے رہائی کی اپیل کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) چیف جسٹس سے رہائی کی اپیل کر دی گئی۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فیصلوں میں جلدی الیکشن کی وجہ سے ہورہی ہے۔

چیف جسٹس سے اپیل ہے بےقصوروں کو رہائی دلائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پٹیشن دائر کی۔8 فروری سے ہمارا مستقبل منسلک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے بےقصوروں کو رہائی دلائی جائے۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج سچے ثابت ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close