لاہور (پی این آئی) لاہور میں ن لیگ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہو گئے، حلقہ پی پی 154 میں باٹا پور کے علاقے میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی پر حملہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 154 میں باٹاپور کے علاقے میں منگل کی شب کو ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکن بھی شریک تھے۔ریلی پر باٹاپور کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں لیگی رہنما کے بھائی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ واضح رہے کہ یہ منگل کے روز کسی سیاسی ایکٹیویٹی پر ہونے والا دوسرا حملہ تھا۔ لاہور میں ن لیگ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے قبل بلوچستان کے شہر سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں