آئی پی پی کو ایک اور بڑی حمایت مل گئی

فیصل آباد (پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر رہنما اور این اے 97 فیصل آباد سے انتخابی امیدوار ہمایوں اختر خان سے مختلف برادریوں کے عمائدین نے ملاقات کی۔

اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران مختلف برادریوں کے عمائدین نے ہمایوں اختر کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔این اے 97 کے امیدوار نے اس دوران چک 610، 616 میں کارنر میٹنگز بھی کیں۔اس موقع پر ہمایوں اختر کا شاندار استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں۔دوران خطاب آئی پی پی رہنما نے کہا کہ ان کےسیاسی مخالفین کے پاس مستقبل کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی نے کسانوں، نوجوانوں سمیت ہر طبقے کے لئے انقلابی منشور پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close