بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی الیکشن کمیشن کیلئےدرد سر بن گئی

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپرزکی اس مرحلے پر دوبارہ چھپائی کے معاملے پر کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں قومی پرنٹنگ پریس کے ایم ڈیز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کی جا چکی ہے۔کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرنی پڑ رہی ہے ۔اس مرحلے پر درکار خصوصی سکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے 800 ٹن خصوصی سکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا۔ 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ایک کثیر تعداد کے پیش نظر 2170 ٹن خصوصی سکیورٹی کاغذ استعمال ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب ان حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی طباعت کے بعد بچ جانے والے خصوصی سکیورٹی کاغذ کی دستیابی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close