سابق وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکہا ہےکہ ہمیں موقع ملا تو کراچی کے ہرگھر میں نلکے میں پانی آئےگا ۔

لاہور کے حلقہ این اے127 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا کہ مناظرے کی دعوت دینے والے پنجاب کی ترقی اور خوش حالی دیکھ لیں، 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کرنا، شیر کو ووٹ دینا ہے، فتح عوام کی ترقی کی اور پاکستان کی ہوگی۔شہباز شریف نے بلاول کا نام لیے بغیرکہا کہ ایک مہربان نےکہا کہ لاہور میں پانی نہیں ملتا، جب کہ کراچی میں ٹینکرز سے پینےکے لیے پانی ملتا ہے اور لاہور میں ٹینکر کے پانی سے سڑکوں کو صاف کیا جاتا ہے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کے ہرگھر میں نلکے میں پانی آئے گا ۔شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس پر نواز شریف پر تنقید کرتے تھے، رپورٹ میں واضح ہےکہ نواز شریف کے دور میں کرپشن کم ہو رہی تھی اور عمران خان کے دور حکومت میں بڑھی اور پھر پی ڈی ایم کے دور میں پھر کم ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close