پی ٹی آئی کے اہم رہنما کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ اظہر صدیق اور رانا جواد کی انتخابی عزر داری مسترد کردی، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رہنما تحریک انصاف عمر فاروق کی انتخابی عزداری پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن ٹربیونل نےپی ٹی آئی رہنما عمر فاروق نے قومی اسمبلی کے حلقہ 99 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 107 فیصل آباد کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو منظور کردی گئی ۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمر فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس منیب اختر نے 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تحریک انصاف کے امیدوار ملک عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور تصور ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close