راولپنڈی (پی این آئی)بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا جو کہ آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہو چکے ہیں۔تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادر ارکان نے بہادری سے لڑتے ہوئے دو معصوم شہریوں کے ساتھ شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔پاکستان کی فورسز ملک میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں