نوشہرہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو غرور اور تکبر کی سزا ملی۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں غریب کو غریب تر بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے قرضے لیکر ملک کا خانہ خراب کیا۔عمران خان کی سزا سے متعلق پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غرور اور تکبر کی سزا ملی، سائفر کیس میں سزا ملنے کے وہ خود ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے آج سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں