کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالجلیل خان مروت نے پارٹی اور کارکنان کے خلاف سازش کےالزام میں صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر اس وقت جیل میں ہیں، جنرل سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے بحیثیت ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ 28 جنوری 2024 کے واقعہ پر آپ سے وضاحت طلب کی جائے، جس سے پارٹی کی کراچی میں جاری الیکشن مہم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا اور واٹس اپ گروپس میں اس کو ایک سازش قرار دیا جارہا ہے۔شوکاز نوٹس میں خرم شرم زمان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ 28 جنوری بروز اتوار آپ نے کراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر ریلی کے لیے اکٹھا کیا لیکن سامنے آکر آپ نے قیادت کیوں نہیں کی؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں