عمران خان نے سائفر کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے وکیل سلمان صفدر سے کیا بات کہی تھی؟ وکیل کا حیران کن انکشاف

راولپنڈی(پی این آئی)کل شام اڈیالہ جیل میں جب سائفر کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو عمران خان نے کیا کہا؟ وکیل سلمان صفدر نے بتا دیا۔

سائفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل جب ساڑھے 7بجے وکلا کو باہر کر دیا گیا اور فراڈ کارروائی شروع ہو گئی تو عمران خان نے کہاکہ سلمان مجھے اجازت دیں،میں اپنے سیل میں واپس جانا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے فکسڈ میچز کبھی کھیلے ہیں اور نہ کبھی دیکھے ہیں،میرے لئے تکلیف دہ ہے کہ میں بیٹھ کر ان کارروائی کو دیکھوں، برائے مہربانی مجھے جانے کی اجازت دو،تومیں نے کہاکہ خان صاحب آپ جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close