لاہور (پی این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کیلئے موسم سرما کے پرانے اوقات کار بحال کر دیے،سردی کی شدت میں کمی کے باعث یکم فروری سے صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکول پرانے اوقات کار کے مطابق ہی کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے پنجاب میں پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے موسم سرما کے اوقات کار بحال کر دیئے، جن پر یکم فروری سے عمل درآمد ہوگا۔ نئے اوقات کار15اپریل2024 تک نافذ العمل رہیں گے، جس کے مطابق بوائز سکول صبح 8:30 بجے کھلیں گے اور2:30بجے بند ہوں گے۔ گرلز سکول 8:15بجے کھلیں گے اور2:15 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کے روز بوائز سکول 12:00 بجے اور گرلز سکول 11:45 بجے بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ کیلئے 8:00بجے کھلیں گے اور 12:30 بجے بند ہوں گے۔ دوسری شفٹ کیلئے 1:00بجے کھلیں گے اور 5:30 بجے بند ہوں گے۔
جمعہ کے روز پہلی شفٹ8:00بجے سے 12:00 بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ2:30بجے سے 5:30بجے تک ہو گی۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں سردی کی شدت کے اضافے کے باعث نمونیا کے پھیلاوں میں تیزی آنے کے بعد اسکولوں میں یکم کلاس تک کے بچوں کیلئے تعطیلات میں اضافہ کیا تھا۔ جبکہ باقی کلاسوں کیلئے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے تھے۔ شدید سردی کے باعث اسکول صبح 9 بجے کے بعد کھل رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں