نئے نوٹوں کا اجرا، سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام موجودہ مالیت کے نئے نوٹوں کی سیریز کو ڈیزائن اور جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ہر 15 سے 20 سال کے بعد بینک نوٹوں کی نئی سیریز متعارف کروانا مرکزی بینکوں کا ایک قائم عمل ہے، عام طور پر، ایک نئی بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں،سٹیٹ بینک اگلے 2 برسوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ نئی سیریز کے اجرا ءکے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ سیریز گردش میں رہے گی، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کا کوئی بھی فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں