سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکہ، شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

کوئٹہ (پی این آئی) سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ سبی میں مین جناح روڈ پر ہوا جہاں سے سیاسی جماعت کی ریلی کے شرکاء گزر رہے تھے۔ سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ 4 زخمیوں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close