نگران وزیر اعظم کو روک دیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیر اعظم کو روک دیاگیا۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ایف بی آر میں اصلاحات منتخب حکومت کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور کی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ایف بی آر میں اسٹاف میں کمی اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے حوالے سے اصلاحات کی منظوری بھی دی ہے جب کہ کابینہ کمیٹی برائے سی سی ایل سی کی 26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close