اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے، جنہوں نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ڈویژن بینچ کے تفصیلی تحریری فیصلے میں مزید وجوہات بتائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں