کراچی(پی این آئی)نگران وزیر صحت سندھ کاالیکشن کمیشن سے مطالبہ ۔۔۔۔۔۔۔نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے لیے محکمہ صحت سے عملہ نہ لیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت 60 فیصد استعداد پرکام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے محکمہ صحت سے عملہ نہ لیا جائے، محکمہ صحت کے عملےکی زیادہ ضرورت اسپتالوں میں ہے۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ ہر بیماری کا علاج ریسرچ کے بعد عوام تک پہنچتا ہے،
اسٹیم سیل تھراپی کو جن امراض کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے، اس پر دنیا میں ریسرچ ہو رہی ہے اورکلینیکل ٹرائل چل رہا ہے، جن بیماریوں کا کوئی علاج نہیں اس کی اسٹیم سیلز تھراپی کی جارہی ہے، جو ادارے اسٹیم سیلز تھراپی کا کام کر رہے ہیں وہ بندکریں۔ان کا کہنا تھا کہ جو ادارے اسٹیم سیلز تھراپی کرانا چاہتے ہیں وہ پہلے ایپلیکشن دیں، کسی بھی علاج کو منظور کرنےکے لیے کلینیکل ٹرائل ہوتے ہیں، پاکستان میں ریسرچ کرنے کے ادارے موجود ہیں، اگر قانون کے مطابق ریسرچ کر رہے ہیں تو اس کی اجازت ہے۔نگران وزیر صحت سندھ نےکہا کہ ہم ہیلتھ انشورنس پرکام کر رہے ہیں، جس سسٹم میں احتساب نہیں ہوگا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں