دس سال سزا، فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو سائفر کیس میں دس سال قید کی سزا کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے فیصلہ چیلنج کرنے کی کارروائی مکمل کی ہے۔۔۔ اس حوالے سے کچھ دیر قبل پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت اسے ٹرائل نہیں کہہ سکتے، انصاف کے تقاضے پورے ہونا تو دور، انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔۔۔۔اُنہوں نے کہا کہ کل رات 12 بجے تک کیس چلتا رہا اور وکیلوں کو کمرۂ عدالت میں آنے ہی نہیں دیا گیا۔۔۔۔۔

دوسری جانب، چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کارکنوں سے پر امن رہنے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔۔۔۔۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close