اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کارکن سائفر کیس کے فیصلے پر مشتعل نہ ہوں اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی جائے۔۔۔۔۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال کی سزا سنائے جانے کے بعد بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔۔۔۔۔
فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا گیا جائے گا اور امید ہےکہ یہ سزا معطل ہو جائے گی کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے پہلے بھی مرتبہ اس کیس کی پروسیڈنگ کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں