عام انتخابات، ن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی

لاہور(پی این آئی)عام انتخابات، ن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی۔۔۔۔۔۔۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔سردار عتیق کی قیادت میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کا سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں مسلم لیگ ن اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close