اسلام آباد(پی این آئی)سائفر کیس کی کارروائی ، بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے بانی نے سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کی جانب سے آج کارروائی عدالت میں چیلنج کی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں