کس کیسا تھ مل کر حکومت بنائیں گے؟آصف زرداری نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب ہمیشہ سے لاڈلے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’کبھی ہوا کہ میاں صاحب لاڈلے نہ رہے ہوں۔ جب میاں صاحب لاڈلے نہیں ہوتے تو اقتدار سے نکل جاتے ہیں۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ کا مائینڈ سیٹ الگ ہے جسے ٹرین کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ مائنڈ سیٹ ہمیں قبول کرے یا نہیں مگر ہمارے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔‘ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بغیر ہمارے ووٹوں کے میاں نوازشریف وزیراعظم نہیں بن سکتے۔میاں صاحب اور ان کی جماعت بہت مغرور ہیں۔ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے کب کہا کہ وہ عمران خان سے بات کریں گے۔پیپلز پارٹی حکومت بنانے کے لیے مولانا، آزاد، جماعت اسلامی اور باپ سے بات کرے گی۔ (ن) لیگ کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے۔ پنجاب میں زیادہ آزاد پیپلزپارٹی میں آسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close