لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ختم ہوچکی، پی ٹی آئی اب ایک ”سائیڈ شو“ رہے گی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دوبارہ مین جماعتیں ہوں گی اور انہی میں مقابلہ ہوگا،پی ٹی آئی کوئی تحریک یا فلاسفی نہیں بلکہ بدتمیزی کا ڈرامہ ہے۔
ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ ٹارگٹ پنجاب تھا اور پنجاب رہے گا ، پنجاب میں اتنی محرومیت ہے کہ دوستوں کو نظر ہی نہیں آتی، جب سندھ ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ہم زرعی اجناس کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں جس پر پنجاب کو بھی قیمت مل جاتی ہے۔پیپلزپارٹی کے پنجاب میںآ نا کوئی لمبا سفر نہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں ہر جگہ موجود ہے، ارادہ ہے کہ اب پنجاب میں ہی بیٹھیں گے ، آزاد امیدواروں کے بغیر الیکشن میں پنجاب میں اچھا رزلٹ دیں گے، بلاول بھٹو کی نوازلیگ پر تنقید کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ الیکشن میں ایک دوسرے پر تنقیدکرنا جائز ہے ناجائز نہیں ہے، بلاول اگر نوازشریف مخالف ووٹ کو مائل کررہا ہے ، میرے حساب سے حامی نوازنہیں پنجاب میں صرف اینٹی نوازووٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی اب ایک ”سائیڈ شو“ رہے گی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دوبارہ مین جماعتیں بن جائیں گی اور ان کا مقابلہ ہوگا، تحریک انصاف کوئی تحریک یا فلاسفی نہیں ہے، پی ٹی آئی میں لوگوں کوبھیجا گیا تھا، پی ٹی آئی بدتمیزی کا ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی میں جو لوگ گئے ہیں وہ پیپلزپارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں، وہ الیکشن کے بعدواپس آئیں گے، حیرانی ہوگی اگر لطیف کھوسہ جیت جائے گا، الیکشن میں سب کو سرپرائز مل سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں