مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔پی پی پی رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ نئی سوچ کی ضرورت حالات نے پیدا کی، دو سیاسی جماعتوں کا نظریہ ایک ہی ہے، دونوں جماعتوں نے نفرت اور انتقام کی سیاست کی، نئی سوچ کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔ بے روزگاری، غربت، مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوگا تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہمارا نظریہ مختلف ہے، ہم اپنے 10 نکات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہمارے 10 نکات کوئی نئی چیز نہیں، سندھ میں اس پر عمل ہوا، ہم اب 10 نکات کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں، یہ چیزیں ہم کرچکے ہیں، اب بڑے پیمانے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close