2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں کتنے نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا میں 2018 کی نسبت 40 لاکھ نئے اضافی ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔

آج نیوز پر نشر ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ دستاویز کےمطابق خیبرپختوںخوا میں 2018 کی نسبت 40 لاکھ 88 ہزار 274 ووٹرز کا اضافہ ہے۔خیبرپختوںخوا میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 78 ہزار 845 تھی جو اب 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 پر پہنچ گئی ہے۔خواتین ووٹرز کی تعداد میں 23 لاکھ 63 ہزار 980 اور مرد ووٹرز کی تعداد میں 17 لاکھ 24 ہزار 294 مرد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 53 فیصد اور مرد ووٹرز کا 54 اعشاریہ 47 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں