کوٹ مومن (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار 2خاندان ہیں، قرض اتارو سکیم کا جو پیسہ آیا تھا وہ کہاں گیا؟ پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔
کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے یہی 2 خاندان ذمہ دار ہیں، اگر 3 بار رہ کر نوکریاں نہ دے سکے تو آج لوگ پی پی، (ن) لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں، آج یہ پھر حکمرانی کرنے کے لیے آگئے ہیں، شہزادہ کہتا ہے میرے نانا اور والدہ وزیراعظم تھیں تو میں بھی بنوں گا، قوم (ن) لیگ اور پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں، مزدوروں کو نقصان پہنچایا، آج ہر پاکستانی ان ہی کی وجہ سے مقروض ہے،آج یہ کہتے ہیں ہمیں وزیراعظم بنادو،1 کروڑ نوکریاں دیں گے، یہ 3 بار وزیراعظم بننے کے بعد تو نہ دے سکے، اب کہاں سے دیں گے۔ سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال افسوسناک ہے، لیکن وہ لوگ جان لیں پاکستان شہزادوں کا نہیں عوام کا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں