پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کس پارٹی کیساتھ ہیں؟ بڑا دعویٰ

ویب ڈیسک (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ان کے ساتھ ہیں۔

رشکئی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close