بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم حکومت پر بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح پی ڈی ایم حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

اسلام آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 3 ماہ تک معاہدے کی خلاف ورزی کی ،سیاست کے لیے غلط معاشی فیصلےکا بوجھ نواز شریف اور شہباز شریف نہیں عوام اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 18 ماہ گزارے، جانتے ہیں کہ اسلام آباد بیوروکریسی کی کیا ذہنیت ہے، بیورو کریسی نہ خودکچھ کرنا چاہتی ہے اور نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے۔بلاول نےکہا کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے بھی منشور پر عمل درآمد نہیں ہوگا، نئی سوچ کے بغیر آپ اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکتے، جو بھی الیکشن جیتے وہ انتقامی سیاست نہ کرے، اپوزیشن بھی حکومت کو چلنے دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close