عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ؟ چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے کی وجوہات بتا دیں تو عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

اڈیالہ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی 54 سال سے میرا دوست ہے مگر میں تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہوا ابھی نہیں بتا سکتا، بتایا تو بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، میں دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔اپنے خطاب میں چوہدری نثار نے مزید کہا مسلم لیگ ن میں پینتیس سال گزارے، بہت سے راز میرے پاس ہیں مگر ان پر تنقید نہیں کرونگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں الیکشن کے بعد کسی جماعت میں عزت کے ساتھ جاؤں۔انتخابات 2018 میں کیا ہوا، اس کی وجہ کچھ اور تھی، پھر کبھی بتاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close