پیپلزپارٹی کو ملک بھر میں بڑی حمایت مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست ہونی چاہئیے۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علی مسجد میں گئے، جہاں پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے عام انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کروائی۔جس پر بلاول بھٹو نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری موجود تھے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد میں سیکریٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید قمر حیدر زیدی، چیئرمین سیاسی سیل ذوالفقار علی راجہ، سیکریٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی اور کوآرڈینیٹر سید علی مہدی بھی شامل تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نا صرف ہم پاکستان میں ایک جمہوری تسلسل دیکھیں بلکہ جس نفرت اور تقسیم کی وجہ سے پورے ملک کو نقصان ہورہا ہے بھائی بھائی سے لڑرہا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے ، ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست پاکستان کو تقسیم کرنے کے بجائے پاکستان کو جوڑنے کیلئے کی جانی چاہئیے۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں اشرافیہ پر 1500 ارب روپے سبسڈی خرچ ہوتی ہے، حکومت میں آکر یہ سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) میں طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی الیکشن جیتے وہ سیاست نہ کرے، اپوزیشن حکومت چلنے دے۔پیپلز پارٹی کا انتخابی منشورمیں نے خود ماہرین کے ساتھ بیٹھ کرتیارکیا ہے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے نقصان صرف ملک کا ہواہے۔

آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں۔طاقت ور لابیز مسائل کا باعث بنتی ہیں، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا، چاہتا ہیں نفرت کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے۔ سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیئے، پرانے سیاست دان جیت کروہی نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں گے، نئی سوچ کے ساتھ میری امید ہے، نئی سوچ کی جانب نہیں جائیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے جمہوریت اورملک کو نقصان پہنچا۔ہمیں لگتا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان واقعی خطرے میں ہے، اس مسئلے کے بارے میں پاکستانیوں کو سمجھانا ضروری ہے۔پیپلزپارٹی کے منشورمیں عوامی معاشی معاہدہ کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں