اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،عدالت نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔
دوران سماعت اعتراض کنندہ نے کہاکہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ میری جانب سے کوئی اعتراض دائر ہوا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اعتراض ہی نہیں کیا توکاغذات کیسے مسترد ہو گئے؟عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخاب کے بعد طلب کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں