اسلام آباد(پی این آئی)حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ، ڈیٹا جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں موجود نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 675 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 44 ہزار 610 ہے جبکہ 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔ا
لیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 32 ہزار 324 نارمل، 12 ہزار 580 حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔سندھ میں 5 ہزار 937 نارمل، 6 ہزار 545 حساس اور 6 ہزار 524 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 5ہزار 388 نارمل، 6 ہزار 166 حساس اور 4 ہزار 143 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیںالیشکن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 961 نارمل، 2 ہزار 337 حساس اور ایک ہزار 730 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں