سربراہ بی این پی اخترمینگل کو اجازت مل گئی

لاہور(پی این آئی)سربراہ بی این پی اخترمینگل کو اجازت مل گئی۔۔۔۔۔۔سربراہ بی این پی اخترمینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔سپریم کورٹ میں اخترمینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اعتراض کنندہ یاسراحمد کے وکیل سلطان احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یاسراحمد نے اخترمینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے،

الیکشن ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا، اخترمینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں،سپریم کورٹعدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ اخترمینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملے کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close