صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔
پیر کو لاہور پولیس نے کہا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔۔۔۔اس سے کچھ دیر قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔۔۔۔۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حکم دیا تھا کہ ’اگر صنم جاوید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔۔۔۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔ جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔۔۔۔۔صنم جاوید کو چھ کیسز میں گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں پانچ کیسز میں ان کی رہائی ہو چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close