تحریک انصاف نے اپنے منشور کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نےعام انتخابات 2024 سےقبل اپنے پارٹی منشورکااعلان کردیاگیا۔

اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گو ہر خان نے پارٹی منشور کا اعلان کیا اور کہا کہ اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئےکریمنل پروسیجرکو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جس ٹیم نے چھ ماہ میں منشور کو تیار کیا وہ سامنےنہیں بیٹھ سکےہمیں منشور دینے میں دشواری ہےتو پارٹی کیلئے اور کیا مشکلات ہوں گی، نیا پاکستان نیا تبدیلی کا نظام ہمارے منشور کا حصہ ہے، ایک جمہوری حکومت میں وزیر اعظم پاور کا منبع ہوتا ہے، ہم آئینی ترمیم میں وزیر اعظم کا انتخاب براہ راست کریں گے جو کہ چنے ہوئے نمائندوں میں سے نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اسمبلی کی مدت کو کم کر کے چار سال کریں گے جبکہ سینیٹ کی مدت چھ سال سے کم کر کے پانچ سال کریں گے، سینیٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے، آدھے سینئر براہ راست منتخب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کا مقصد کرپشن کی داستانوں کو کم کرنا ہے، ہم کرپشن سے پاک پاکستان کی طرف جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مدینہ جیسے قانون ہوں، ہمارے سول اور کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں، مجرم قانون سے نہ بچے اور بے گناہ کو سزا نہ ملے، ہمارا سلوگن ایک قوم ایک جیسے قانون،سب ہوں گے برابر ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close