کامیاب ہونیوالے آزاد امیدوارکس جماعت میں شامل ہوجائینگے؟ فیاض الحسن چوہان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار جیت کر آئی پی پی میں شامل ہوں گے، ہماری کسی سے بات نہیں ہوئی ، ہم حالات بتا رہے ہیں ۔

ہم نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ ہم لاہور سے دونوں سیٹیں جیتیں گے، پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم کیلئے عجیب وغریب قسم کے حالات نظر آئیں گے، جس کو آپ وزیراعظم بنائے پھر رہے ہیں شاید وہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ القادر ٹرسٹ کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار کرتے رہے ہیں ، جب سے یہ تحفے بیچتے رہے ہیں اب تو نظریے سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے، 9مئی واقعے کی اسٹریٹجی میں نے نہیں بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close