اب پیپلزپارٹی ,ن لیگ اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا،بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی)امیر جماعت اسلام سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا۔

باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج فیصلے کا دن ہے اور کراچی کے عوام نے فیصلہ دے دیا۔کراچی سے لے کر چترال تک غربت ناچ رہی ہے۔ غربت مہنگائی اقربا پروری کا ذمہ دار کون ہے۔ہر ایک کہہ رہا ایک باری اور دو، لیکن مسلم ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا۔ملک کے خراب معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close