مستونگ (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ آفس پر نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
اتوار کو ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایچ او عبدالفتاح نے بتایا کہ دستی بم حملے کے بعد نامعلوم افراد جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،ایس ایچ او کے مطابق زخمیوں کی شناخت غلام محی الدین اور عبدالعزیز شامی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں