تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی، اہم گروپ نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا

ٹمن(پی این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن اور ان کے نواسے آزاد امیدوار سردار ڈاکٹر شاہ روز ٹمن تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

چوہدری پرویز الٰہی کی ہمشیرہ سمیرا الہی نے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ سمیرا الہی کا کہنا تھا کہ سردار ممتاز خان ٹمن گروپ کے مشکور ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس گھرانے سے ہمارا 2008 سے تعلق ہے ، سردار ممتاز خان ٹمن نے ہمیشہ علاقے کے مفاد کے حق میں فیصلہ کیا ، اس فیصلے سے تحریک انصاف کے امیدواروں کی سیاسی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ سردار ممتاز خان ٹمن کا کہنا تھاکہ میں نے علاقے کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close