لاہور (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 300 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی صوبائی بجٹ سے ممکن ہے۔
موجودہ بجٹ میں 976 ارب روپے بجلی کی سبسڈی کیلئے موجود ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سولر بجلی کے منصوبے پر بیوروکریسی کی وجہ سے عمل نہیں ہو سکا، ملک میں کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں 70 فیصد بل ادا نہیں کئے جاتے۔ ڈیسکوز کو پرائیوٹ کرنا ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی والدہ میری بہن کی طرح تھیں، بلاول بیٹوں کی طرح ہیں لہذا ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ بلاول کا نوازشریف سے کوئی موازنہ نہیں۔ ایک بچے کے لیول پر آ کر کوئی بات نہیں کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں