پنجاب میں نمونیا نے تباہی مچادی، ایک ہی دن میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ تشویشناک صورتحال

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں خشک سردی کے باعث نمونیا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 24 گھنٹوں میں 869 نمونیا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کےد وران نمونیا سے 18 بچے جاں بحق ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں میں 177 بچوں میں نمونیا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں سال 27 دنوں میں 14 ہزار 530 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ 258 بچے جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close