بنوں (پی این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ بنوں میں تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکہ ہوگیا، ملک شاہ محمد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 101 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔
پولیس کے مطابق ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا، جس کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ملک شاہ محمد خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ چند ہی روز قبل باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں جے یو آئی رہنما محفوظ رہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ بدھ کو تحصیل ماموند کے علاقہ برکمر میں جے یو آئی کے امیدوار پی کے 19 قاری خیر اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی گاڑی میں اپنے گھرواقع زگئی جارہے تھے، تاہم وہ دھماکہ میں محفوظ رہے اور بم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں