ن لیگ کے سینئر رہنما اہم منصب پر منتخب

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید انٹر پارلیمانی یونین کی کمیٹی آف ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹیرینز کے نائب صدر منتخب ہوگئے۔۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کینیا کی ملی اودھیمبو صدر منتخب ہوئیں جبکہ مشاہد حسین سید متفقہ طور پر نائب صدر منتخب ہوئے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ مشاہد حسین سید سی ایچ آر پی میں ایشیا کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی پارلیمنٹیرین ہیں جنہیں آئی پی یو کی باڈی کے اہم عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close