شہبازشریف اور بلاول بھٹو آمنے سامنے

لاہور(پی این آئی)شہبازشریف اور بلاول بھٹو آمنے سامنے۔۔۔۔۔ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے محض چند دن قبل مباحثےکےچیلنج پرمسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوایکس ( ٹویٹر)پر آمنے سامنےآگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کابلاول بھٹو کے مباحثے کے چیلنج پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل ایک صاحب نےنوازشریف کومناظرےکی دعوت دی،

یہ مناظرےکےبجائےسندھ کےمعائنےکی دعوت دیتےتواچھاتھا،وہاں جاکرمناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےشہبازشریف کےٹویٹ کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ میںمناظرےاورمعائنےکےلیےتیارہوں،نوازشریف مجھ سےخیرپورگمبٹ میں مناظرہ کرلیں،گمبٹ کااسپتال پنجاب کےکسی بھی اسپتال سےبہترہے،نواز شریف نے3باروزیراعظم بننےکےباوجودگمبٹ کادورہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہیں تووہ میرےساتھ تھرپارکر آجائیں،انفرااسٹرکچرکامعائنہ بھی ہو جائے گا، تھر اور چولستان کاموازنہ بھی،تھرمیں کوئلہ منصوبہ کی آپ اورآپکےبھائی مخالفت کرتے تھے، تھرکراچی نہیں بلکہ فیصل آبادکوسستی بجلی فراہم کررہا ہے

۔بلاول بھٹونے کہاکہ نواز شریف کراچی کےاین آئی سی وی ڈی کےباہرمباحثہ کرلیں،جہاں گزشتہ برس پنجاب کے84ہزار سے زائد افرادکا علاج ہوا،یہ ثبوت ہےکہ پنجاب کےاسپتالوں میں ایسی سہولیات موجودنہیں،راہ فراراختیارنہ کریں،بتائیں کب اورکہاں آپکےبھائی نےمباحثہ کرناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں