عوامی نیشنل پارٹی کا رد عمل آگیا

پشاور(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کا رد عمل آگیا۔۔۔۔۔۔خیبر پختونخوا کے لوگوں سے متعلق نواز شریف کے بیان پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا ثمر بلور نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہیں، اس بیان کی مذمت کرتے ہیں، نواز شریف اپنے الفاظ واپس لیں، نواز شریف پوری قوم سے معافی مانگیں۔ثمر بلور نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے، ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا،

حقوق سے انکار پر خان عبدالولی خان نے ان سے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔رہنما اے این پی نے کہا کہ شاید آج نواز شریف ایک بار پھر تاریخ دہرا رہے ہیں، پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے، پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close