8فروری کو عوام کو روکا گیا تو۔۔۔ بیرسٹر گوہر خان نے خبردار کر دیا

بونیر (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں،فیصلے اب بند کمروں کے بجائے عوام کریں گے۔

بونیر کے علاقے چغر زئی میں کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ڈیلوں کی حکومت نہیں چلے گی، اگر 8 فروری کو عوام کو روکا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہیں، نشان کوئی معنی نہیں رکھتا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے، 8 فروری آزاد پاکستان کا دن ہے، عوام ووٹ کے ذریعے مخالفین سے بدلہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close