نواز شریف نے 2013 میں اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بننے دینے کو غلطی قرار دے دیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نےکہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013 میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔نواز شریف نےکہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کو حکومت ختم کرنے کا کہہ دیا تھا مگر پھر الٹی میٹم دے دیا گیا، ہم الٹی میٹم کے آگے سر جھکانے والے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ہدایت کی اب حکومت نہ چھوڑیں، الٹی میٹم کا مقابلہ کریں تاکہ اسے الٹی میٹم کی قیمت پتہ چلے، بہت کچھ ہوا اور اس میں ہمارا سیاسی سرمایہ بھی ختم ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close