کراچی(پی این آئی) سینیئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ نادر شاہ عادل کم از کم 45 سال صحافت سے وابستہ رہے، وہ 23 اپریل 1950 کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے، انہوں نے صحافت کراچی کے علاقے لیاری سے شروع کی اور کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے۔
نادر شاہ عادل ‘بلوچستان کا مقدمہ’ کتاب کے مصنف بھی تھے، نادر شاہ عادل نے لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب ‘لیاری کی کہانی ‘ لکھی، ناد ر شاہ عادل اسٹیج اور فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے۔ نادر شاہ عادل ‘شاہ جی ‘ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے بچوں کے لیےکہانیاں اور نظمیں بھی لکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں